بانی چیئرمین کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں پھر شروع ہو گئی ہیں
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت ہمارے پرامن احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بناکر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان ہی کے گلے پڑیں گے۔ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے ہیں اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں اور خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔
صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔ شنگھائی کانفرنس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔ جب تک جعلی حکومت کا خاتمہ نہ ہو تب تک کوئی کسی بھی تنظیم کا اجلاس بے سود رہے گا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 6 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 6 گھنٹے قبل