جی این این سوشل

پاکستان

 چینی وزیراعظم لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اس سے قبل چین کے وزیراعظم آج شنگھائی تعاون کانفرنس کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے،نورخان ایئر بیس پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 چینی وزیراعظم لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف  سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 چینی وزیراعظم لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں وزراعظم کے مابین دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے، چینی وزیر ا عظم کا پرتپاک استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر۔
 وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کی آمد کو پاکستان کےلیے اعزاز قرار دیا ، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل چین کے وزیراعظم آج شنگھائی تعاون کانفرنس کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے،نورخان ایئر بیس پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا۔

 

صحت

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 724 اور صرف کراچی میں 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں روزانہ ایک اندازے کے مطابق 50 مریض زکام، بخار اور جسم میں درد کے ساتھ آتے ہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 153 کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 724 اور صرف کراچی میں 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔اس سال سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 22 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1,768 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے تین رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کر لی

عدالت نے عالیہ حمزہ کی 8 نومبر جبکہ صنم جاوید کی 3 نومبر تک راہداری ضمانت منظورکرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے تین رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کر لی

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہدری ضمانت منظور کرلی ۔ 

عدالت نے عالیہ حمزہ کی 8 نومبر جبکہ صنم جاوید کی 3 نومبر تک راہداری ضمانت منظورکرلی ۔


تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے  رہنماؤں عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور راجہ بشارت کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے راجہ بشارت کو تین نومبر تک ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ عالیہ حمزہ کی 8 نومبر اور صنم جاوید کی3 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فہیم ولی نے راجہ بشارت اور دیگر  کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس سکول کے طلبا سے ملاقا ت

  آرمی چیف نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس سکول کے طلبا سے ملاقا ت

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس سکول کے44طلباء کے وفد نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ 
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ44رکنی وفد میں9ممالک کے طلبہ شامل تھے، ملاقات میں پاکستان کے امور پر بات چیت ہوئی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیشن میں پاکستان کی جانب سے جمہوری اقدار سے وابستگی اور دہشتگردی کیخلاف غیر متزلزل جدوجہد کا آعادہ کیا گیا، آرمی چیف نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، اختراعات اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا، انٹریکٹو سیشن کے دوران علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے د  نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا۔ 

  آرمی چیف نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں ،انہوں نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll