پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں آج کے احتجاج کو مؤخر کر دیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج کے احتجاج کو مؤخر کر دیا۔
احتجاج مؤخر کرنےکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
حکومت نے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ڈاکٹرز آج عمران خان کا معائنہ کریں گے۔
بعدازاں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے کی تصدیق کی اور باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی پر پرامن احتجاج کو مؤخر کیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
حکومت نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی اور عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج آج صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 33 منٹ قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 26 منٹ قبل
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- ایک گھنٹہ قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل