جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں، شان مسعود

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹیسٹ ،  پاکستان کا  انگلینڈ کے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ  کا فیصلہ
دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان شامل ہیں

انگلیںڈ اسکواڈ کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

دنیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی  طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم کے مشیر کا بتانا ہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک  ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 675 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

یہ قیمتیں ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، اور سونے کے بڑھتے ہوئے بھاؤ نے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ممکنہ طور پر مہنگائی اور دیگر اقتصادی عوامل کا نتیجہ ہیں، جس نے عوام کی قوت خرید پر اثر ڈالا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج  منایا جا رہا ہے

دنیا میں ہر سا ل16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،  جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود لوگوں کو خوراک کی اہمیت اور اس کی مساوی تقسیم کے متعلق آگاہ کرنا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی 8 ارب افراد پر مشتمل ہے جن میں تقریبا 1 ارب افراد خوراک کی قلت اور اس کی کمی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہے۔
اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے،یہ مہم اس لیے شروع کی گئی تا کہ دنیا میں موجود ہر انسان تک معیاری  اور غذائیت سے بھرپورخوراک تک رسائی حاصل ہو سکے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ 'خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فردکے لیے غذائِی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے' 
خوراک کا عالمی دن ہر سال دنیا  بھر میں 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم  خوراک اور زراعت کی  تنظیم کے قیام کی تاریخ سے مناسبت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
خوراک اور غذائی تحفظ کے متعلق دنیا کی دوسری تنظیمیں جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ  کی جانب سے بھی یہ دن بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll