جی این این سوشل

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع

توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی، ایف بی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک  توسیع
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔  گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔

خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کو 30 ستمبر 2024 تک تقریباً 36 لاکھ 60 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے گوشواروں 19 لاکھ 50 ہزار کے مقابلے میں تقریباً 88 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس 62 لاکھ 40 ہزار ریٹرن فائل کیے گئے تھے۔

ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے تیرہ اکتوبر تک دس لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً چھ لاکھ بائیس ہزار نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

پاکستان

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

نگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آج ہونے والے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی رہنماؤں کی آمد جاری ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کنونشن سنٹر پہنچنے پر سیکرٹری جنرل ایس سی او کا خیر مقدم کیا،  منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ۔ 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا ۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا  ، روس کو ایس سی او میں اہمیت حاصل ہے۔

قبل ازیں ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں،  نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کیے۔ ایران کے وزیر صنعت کان کنی و تجارت سید محمد اتابک بھی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

آج علی الصبح ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اویس لغاری نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ازبک وزیراعظم ایس سی او کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ازبک وزیراعظم ایس سی او  کے 23 ویں  اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ازبک وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔

اس سے قبل روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے۔

ایئرپورٹ آمد پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے، اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف 7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے  خلاف   7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

لاہور میں نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر ڈس انفارمیشن پھیلانے کا معاملہ، 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے مبینہ واقعہ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت شروع کر دی ہے۔

ڈس انفارمیشن پھیلانے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔رپورٹ کے مطابق 7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll