جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں دھماکہ کیسے ہوا؟ عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بی او آرسوسائٹی کے قریب گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونےو الوں میں چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں دھماکہ کیسے ہوا؟ عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا
لاہور میں دھماکہ کیسے ہوا؟ عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں  اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر اور   3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہےکہ دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ،امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں میں ایمرجنسی نافذ کرنے ہدایت ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

عینی شاہد خاتون نے جوہر ٹاؤن دھماکے  کا آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔عینی شاہدخاتون کا کہنا  ہےکہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل کے ساتھ نصب تھا، جب دھماکے کی آواز سنائی دی ہم اکٹھے ہوئے تو موٹرسائیکل کو پھٹتے دیکھا، میں یہاں سے تین مرتبہ گزری تھی،لیکن دھماکے بعد اب یہاں موٹرسائیکل نہیں ہے۔ 

جوہر ٹاؤن میں دھماکے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی, ڈی آئی جی آپریشنز  نے شہر کے داخلی، خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کیاجائے۔

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔ تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش  کرکٹ ٹیم  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان  پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

رات گئے انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی، انگلینڈ کی ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان جبکہ 24 سے 28 تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll