جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی کیمٹی کا اجلاس کل منعقد ہوا تھاجس میں آئینی ترمیم کےمسودے کے حوالے سے گفتگوکی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، آئینی ترمیم  پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد:  صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ 

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فی الحال آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی،جس میں ممکنہ آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس سے پہلے چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی کیمٹی کا اجلاس کل منعقد ہوا تھاجس میں آئینی ترمیم کےمسودے کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اتحادی جماعتوں اور جےیوآئی کے درمیان ترمیم میں آئینی عدالت کو ڈراپ کرنےاور آئینی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔
تاہم حکومت اور جے یوآئی نے ترمیم کا مسودہ تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ شئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے مولانا فضل الرحمان آج تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات میں مسودہ شیئر کریں گے۔

پاکستان

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

عابدزبیری سمیت بارکونسل کے 6 ممبران نےدرخواست دائر کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی  بنیاد پر خارج

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کی خدمات صرف درخواست واپس لینے کیلئے لی گئی، درخواست 6 وکلاء نے دائر کی تھی، وہ خود بھی کہہ سکتے تھے واپس لینا چاہتے ہیں، حامد خان صاحب مجھے یقین ہے آپ کی خدمات باضابطہ طور پر لی گئی ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ صرف اعتراضات کے خلاف اپیل واپس لے رہے ہیں یا اصل درخواست بھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ درخواست اور اعتراضات کے خلاف اپیل دونوں واپس لے رہے ہیں۔

جس پر سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا، ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

یاد رہے کہ عابد زبیری سمیت پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے درخواست دائر کر رکھی تھی، بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بھی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کی روایت ڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے طالبعلموں کے ذریعے امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، عوام کے سامنے یہ تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، آ پ کو انکی تقریر میں کبھی اسرائیلی مظالم کا ذکر نہیں ملے گا، پی ٹی آئی نے فلسطین پر بلائی اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کردیا، ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیشہ اپنی تقریروں میں زہر اگلتی ہے، یہ آرمی چیف، ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے خلاف بات کرتے ہیں، یہ فلسطین پر بات نہیں کرتے کیونکہ دوسری طرف ان کا تعلق ہے، ایس سی او پر لشکر کشی میں ان کی جماعت میں اختلاف تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری تلخی اور سیاسی اختلاف کی ایک تاریخ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، ان کے لیڈر نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدلا، نواز شریف نےہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم کل سینٹ میں پیش کی جائے گی، سینیٹرعرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے پیچھے ہٹ گیئں ہے جبکہ آئینی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آٰئی کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم کل سینٹ میں پیش کی جائے گی، سینیٹرعرفان صدیقی

 سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی سینیٹرز کو اعتماد میں لے لیا ۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومتی سینیٹرزکے اعزاز ظہرانہ دیا جس میں سینیٹ کے ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کل سینٹ میں پیش کی جائے گی۔
اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو بریف کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد اس کو سینیٹ  میں پیش کیا جائے گا ۔ 
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے پیچھے ہٹ گیئں ہے جبکہ آئینی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آٰئی کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll