جی این این سوشل

پاکستان

بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج عوام جعلی حکمرانوں کے ظلم وستم کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تک احتجاج کرتے رہیں گے، جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر بھٹو کے نظریئے کے خلاف جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کے بعد اب آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستانی عوام اپنے قائد کی ناحق قید کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف مؤثر رکاوٹ بن سکتی ہے، جعلی حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں، آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے پارلیمان میں ہر قسم کا دباؤ استعمال کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔

تجارت

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

24 قیراط سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی نسبت 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آگئی ہے جب کہ  کم بچتوں کے حالات میں پست سرمایہ کاری، ناسازگار کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کا فقدان اور کم پیداواریت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات معاشی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی جسے استحکام کی پالیسیوں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیش رفت، بے یقینی میں کمی اور سازگار عالمی معاشی حالات سے تقویت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ توقع ہے ملک کے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت کی ناسازی کے باعث نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll