جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا ، کچھ لوگوں نے دوبارہ طالبان مسلط کیے ، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم کان کنوں کو قتل کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا ، کچھ لوگوں نے دوبارہ طالبان مسلط کیے ، وفاقی وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، کچھ لوگوں نے دوبارہ طالبان کو مسلط کیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کو ملک میں واپس لانے والے دونوں افراد اپنی سزا بھگت رہے ہیں لیکن دہشتگردی کی وجہ سے آئے روز ہم لاشیں اٹھاتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آج دہشتگرد بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حملے کررہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیاست میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

ان کا کہنا تھا اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کرتے وقت نہیں دیکھا کہ ملک میں ایک نیشن ایکشن پلان بھی نافذ العمل تھا جس کے تحت وفاق اور صوبوں نے ملکر قربانیاں دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لا اینڈ آرڈر کے معاملات 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو دے دیے گئے تھے، آرمی پبلک  سکول کے سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی بنیاد رکھی گئی تھی، اس پلان کے بعد کراچی کا امن بحال کیا گیا، علمائے کرام نے امن بحال کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم کان کنوں کو قتل کیا گیا۔

 

پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح تک موخرکر دیا گیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 9 بجے دوبارہ ہو گا،کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح تک موخرکر دیا گیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح تک موخرکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 9 بجے دوبارہ ہو گا،کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی ،کل ہی آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور منظوری لینے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

اندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار

لاہور میں چوری کی بڑی واردات، چور کروڑوں مالیت کی نقدی اور زیور لوٹ کر فرار ہو گئے

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹی گئی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا

ذرائع کا کہناہے قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے، حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل  ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا

 پاکستان تحریک انصاف نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ہے۔ 

 مولانا فضل الرحمان   اور پی ٹی آئی  رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی ۔ ذرائع کےمطابق  مولانا فضل الرحمان نے  آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا ،پی ٹی  آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ۔ 

ذرائع   کےمطابق پی ٹی آئی  رہنما ؤں نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات تک آئینی مسودے کی حمایت سے بھی انکار کر دیا ،جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوتی آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے ،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کا عندیہ دیا،پی ٹی آئی کی کل بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا امکان ہے۔  

ذرائع کا کہناہے قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے، حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل  ہوں گے، خصوصی ٹیم  آئندہ تین سے چار گھنٹوں میں مسودے کا جائزہ لیکر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی ۔ 

ذرائع کےمطابق  اس دوران بلاول بھٹو بھی مولانا سے ملاقات کے لیے پہنچے ،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد سے مصافحہ کیا ،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملکر ملاقات کا بھی اظہار کیا ،پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف کی اجازت سے ملاقات مشروط کی ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll