جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی خط

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہےڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی خط
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔اس ضمن میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا،جسٹس سردار اعجاز نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پاکستان

خصوصی کمیٹی کے اجلاس  میں آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خصوصی کمیٹی کے اجلاس  میں آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد : خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس  میں آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔


پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے سے متعلق معاملے کو متفقہ طور پر کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی، کابینہ سے منظوری پر اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں کامیابی کے 3 ماہ بعد دوسری شہریت چھوڑنا پڑے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کیوں نہیں آئے مجھے علم نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم : مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا،حتمی اعلان عمران خان کی مشاورت سے کریں گے ، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم :  مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا،حتمی اعلان عمران خان کی مشاورت سے کریں گے ، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ 26 ترمیم پر مولانا فضل الرحمان  سے اتفاق رائے ہو چکا ہے عمران خان سے ملاقات کے بعد جلد ہی حتمی اعلان کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے اتفاق ہو چکا ہے تا ہم حتمی اعلان عمران خان سے ملاقات  کے بعد کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دیں گے ا ن کی ہدایات کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔
بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم آج مولانا فضل الرحمان  سے دوبارہ ملاقات کی جس میں مزید گفتگو  کے بعد اتفاق رائے ہو گیا۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اس دوران ہماری ان سے صرف سلام دعا ہوئی ،آئینی ترمیم کے حوالے سے ہماری بلاول بھٹو سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے نجی کالج کی طالبہ کے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے واقعات سے متعلق تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے نجی کالج کی طالبہ کے معاملے کی رپورٹ طلب  کرلی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے نجی کالج کی طالبہ کے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے خلاف درخواست کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو لاہور کالج ویمن یونیورسٹی ہراسگی واقعہ، نجی کالج کی طالبہ کا معاملہ اور پنجاب یونیورسٹی خود کشی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت نے واقعات سے متعلق تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے تفتیشی ادارے کسی کو ہراساں کیے بغیر جدید تکنیک سے تحقیقات مکمل کریں۔ طلبا کو ان کی مرضی کے بغیر کوئی بیان دینے پر مجبور نہ کیا جائے جب کہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور ان کے والدین کی موجودگی میں طلبہ کا بیان لیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll