ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو اجس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے


امریکا کی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک نجی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں چار افراد جانبحق ہوئے۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ایلنگٹن فیلڈ سے پرواز بھری تھی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایلنگٹن فیلڈ سے پرواز بھرنے والے ہیلی کاپٹر کی منزل کا پتا نہیں چل سکا۔ خوش قسمتی سے جہاں ہیلی کاپٹر گرا وہاں کوئی اور جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد جاری کی جائیں گی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 30 منٹ قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 25 منٹ قبل









