پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں، درخواست


26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
محمد انس نامی درخواست گزار نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی، درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے لیکن پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے، ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ میں بھی 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کردیا گیا ہے۔
عدالت عالیہ میں درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرکے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے اور اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے۔ آئینی ترمیم کی سیکشن 8، 11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیں
درخواست میں سکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا حواس باختہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6سکھ شہر ی ہلاک
- 23 minutes ago

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید
- an hour ago

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 13 hours ago

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 13 hours ago

مارکوروبیو کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور
- 2 minutes ago

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 16 hours ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر
- an hour ago

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 hours ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- an hour ago

مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے،وزیر اعظم
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 15 hours ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
- an hour ago