جی این این سوشل

جرم

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

لاہور:جوہر ٹاؤن میں بدھ کے روز ہونے والےبم دھماکے کی ایف آئی آر ,ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی انسپیکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلی گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور جوہر  ٹاؤن دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر تین نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی گئی ہے ایف آئی آر کے مطن میں لکھا گیا ہے کہ تین دہشتگردوں نے کاروائی کے لیے گاڑی کا استعمال کیا ہے دھماکے میں 30 کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا۔

مقدمے میں ATA7، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ،اور 302، 324، 148/149 مجموعہ تعزیرات پاکستان کی یہ دفعات  اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

دھماکے میں تین افراد جانبحق ہوئے اور 21 افراد زخمی ہیں ۔

دنیا

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر اپنے بیان میں عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کو استعمال کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے الزام میں صرف فوجی اور سکیورٹی سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔ ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll