جی این این سوشل

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیپرا  کی جانب سے  بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہیں جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ملے گا ، نیپرا کا کہنا ہے کہ جن صارفین کو بل موصول ہوچکے انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں ملے گا جب کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

علاقائی

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہو اہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے  مندے تک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس  کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی دکی کول فیلڈ سے کوئلہ  لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ  گئے،حملے کے نتیجے میں  زخمی  ہونے والوں کو دکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ دکی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کان کنوں کو نشانہ بنانے والے متعدد پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو دکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور سات کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
 
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll