جی این این سوشل

پاکستان

ڈی چوک احتجاج کیس:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کو حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈی چوک احتجاج کیس:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کو حکم
ڈی چوک احتجاج کیس:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کو حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ضمانت منظورکرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت 20، 20 ہزار روپے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت عدالت نے تھانہ کوہسارمیں درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے 20 ہزارکے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

تھانہ کوہسارکے مقدمہ میں علیمہ خان،عظمی خان4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

پاکستان

جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے، شہباز شریف

کشمیر پر بھارتی قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیراعظم کے اہم پیغامات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے، شہباز شریف

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیغامات جاری کیے ہیں۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا، بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے، جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عسکریت زدہ علاقے میں بدل دیا، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی قیادت پابند سلاسل ہے، میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد پر قائم ہیں، ہم بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، علی امین گنڈاپور

ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیرا علیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، 1947 کو اسی دن بھارتی فورسز پہلی دفعہ کشمیر میں داخل ہوئیں، اُس دن سے آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں پر بربریت کا نیا دور شروع کر رکھا ہے، ہم بھارت کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیرخطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، جس طرح کشمیری عوام طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت اپنے ہی گھر میں ڈھیر، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت اپنے ہی گھر میں ڈھیر، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

بھارت کو 12 برس  بعد ہوم ٹیسٹ سیریز  میں شکست،نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ میچ 113 رنز سے جیت لیا۔ 
پونے میں کھیلے جانے  والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کوشکست دے کرتین میچز کی ٹیسٹ  سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پونے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے ہرادیا ہے، ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
 نیوزی لینڈ نےاپنی پہلی اننگ میں 259 اور دوسری میں  255 رنز بنائے، جبکہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اور دوسری اننگ میں بالترتیب  156 اور 245 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ لینڈ کی طرف  اسپنرمچل سینٹنرنے دونوں اننگزمیں تباہ کن باؤلنگ کی، انہوں نے پہلی اننگز میں سات جبکہ دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر مچل سینٹنر کو  کو مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll