جی این این سوشل

تجارت

پی ایس ایکس میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 683 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 89 ہزار نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پی ایس ایکس میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 89 ہزار نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آخری کاروباری روز صبح 9 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر نئی بُلند ترین سطح 89 ہزار 629 پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی، جس کے بعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
 
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے  اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم دورہ  آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل  ہیں۔

آسٹریلین بورڈ کےت مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll