جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف براستہ دبئی لندن روانہ

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں ایک روزہ قیام کے بعد لندن اور پھر امریکہ روانہ ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف بذریعہ دبئی لندن روانہ
نواز شریف بذریعہ دبئی لندن روانہ

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم  نواز شریف بیرون ممالک دوروں کے لئے لاہور ائیر پورٹ سے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ، دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے۔

 غیر ملکی دوروں کے دوران نواز شریف امریکا، لندن اور یورپ بھی جائیں گے،ذرائع کے مطابق نواز شریف  29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے، امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کے لئے جانا تھا،مگر آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اس کے علاوہ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کے نجی دورے پر جانے کا امکان ہے ،جہاں  دونوں رہنما 5 مختلف ممالک کےدوروں کےدوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان

جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے، شہباز شریف

کشمیر پر بھارتی قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیراعظم کے اہم پیغامات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے، شہباز شریف

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیغامات جاری کیے ہیں۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا، بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے، جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عسکریت زدہ علاقے میں بدل دیا، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی قیادت پابند سلاسل ہے، میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد پر قائم ہیں، ہم بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے  اپنی ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد کوبارودی مواد اور اسلحہ سمیت  حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا  جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے دورہ   آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کوآسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل   کیا گیا ہے،تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے دورہ   آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ زمبابوے اور آسٹریلیا  کےلیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ،پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورہ کے دوران دونوں ٹیموں سے تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل  کیا گیا ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

 دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے  ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 دورہ آسٹریلیا کے لیے عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دورہ زمبابوے

بابراعظم ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا، زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

قومی ٹیم میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے اسکواڈ  میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا،احمد دانیال،حسیب اللہ، محمد حسنین،حارث رؤف،محمد عرفان خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کا شیدول

 واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں  کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں  کھیلے جائیں گے۔

دورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll