جی این این سوشل

تجارت

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں

فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں
سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جلاؤ گھیراؤ کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، محکمہ سکولز ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ کے باعث آج سے لاہور میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج (28 اکتوبر 2024) سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا، بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی، اس کے علاوہ لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll