جی این این سوشل

علاقائی

ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے، ڈی پی او رائے مظہر اقبال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع خیبر  میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید
ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر کے علاقے تھانہ ملاگوری میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا دور آفتادہ علاقہ ہے جہاں قریبی پہاڑوں میں دہشتگردوں نے گھات لگاکر تھانہ ملاگوری کی عمارت پر فائرنگ کردی، فائرنگ میں اسنائپر گن اور خودکار اسلحہ استعمال کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ثاقب خان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ 

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں اور دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب  بنوں کے علاقے بکا خیل میں بھی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جلاؤ گھیراؤ کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا محمد رضوان کو  ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ:سیکیورٹی فورسز کی  بڑی کارروائی،دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے  اپنی ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد کوبارودی مواد اور اسلحہ سمیت  حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے  25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا  جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll