جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب یونیورسٹی تصادم :  سینئر سیکیورٹی افسرذمہ دار قرر

پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ کے درمیان تصادم کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب یونیورسٹی تصادم :  سینئر سیکورٹی افسرذمہ دار قرر
پنجاب یونیورسٹی تصادم :  سینئر سیکورٹی افسرذمہ دار قرر

پنجاب یونیورسٹی میں چند روز قبل  طلبہ اور سیکیورٹی گارڈز  کے درمیان ہونے والے تصادم کی ابتدائی رپورٹ سامنے  آ گئی ہے.

ابتدائی رپورٹ  میں تحقیقاتی کمیٹی نے سینئر سیکیورٹی  افسر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عہدے سےبرطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔ 

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں سینئر سیکیورٹی عہدیدار کو برطرف کرنے کی سفارش کی ہے،کمیٹی کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے سینئر سیکیورٹی افسر کے حکم پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، سینئر سیکیورٹی آفیسر نے مخالف طلبا تنظیم کے نمائندے کا کردار ادا کیا۔

انکوائری کمیٹی نے واقعے میں ملوث طلبا کےخلاف بھی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے،کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھراؤ اور بوتلوں سے حملہ کرنے والے طلبا کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے.

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  ڈاکٹر محمد علی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے سفارشات پیش کر دی ہے۔

 

علاقائی

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہو اہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دکی: ایف سی کی گاڑی پر دھماکے سے 4 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے  مندے تک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس  کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی دکی کول فیلڈ سے کوئلہ  لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ  گئے،حملے کے نتیجے میں  زخمی  ہونے والوں کو دکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے،  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی  بلاسٹ سے ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ دکی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کان کنوں کو نشانہ بنانے والے متعدد پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو دکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور سات کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں

ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں

روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئيں۔

نور خان ائیربیس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرمین کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا۔

چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو آج سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بنچز بھی قائم کرے گا، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کلاز ڈی کے مطابق کسی رکن کی عدم موجودگی کمیشن کے فیصلے کی ساکھ متاثر نہیں کر سکے گی اور عدم موجودگی کے باوجود کمیشن کا فیصلہ ٹھیک تصور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک طویل المدت کمیشن ہوگا، کمیشن کی فیصلہ سازی میں حزب اختلاف کے دو اراکین کا کردار نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

خصوصی اجلاس میں سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll