جی این این سوشل

جرم

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار شہید

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ   ، ایس ایچ او سمیت  پولیس  اہلکار شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر


بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس موبائل  فائرنگ  کے نتیجے میں ایساایچ او تھانہ جانی خیل سمیت ایک اہلکار جاں بحق  جبکی ایک اہلکار زخمی ہو ا ہے جس کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب پولیس معمول کے گشت پر تھی،واقعے کے فورا  بعد پولیس کی نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
بنوں واقعے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا درجات  کی بلندی کے کے بلندی کے  لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی  میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ گزشتہ رات ہی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ 

 

 

پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد عالمگیر خان کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
 
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان :پولیس کا کچے میں آپریشن ، 2 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوئی ہے، پنجاب پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان :پولیس کا کچے میں آپریشن ، 2 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان پولیس کو کچہ میں بڑی کامیابی ، آپریشن کے دوران کچہ جمال دین والی کے علاقے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے۔

پولیس کےمطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مئی 2023ء میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اورتھانہ گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ وہ ڈکیتی، راہزنی،  اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll