جی این این سوشل

پاکستان

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ستائیس اکتوبر 1948 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے متفقہ قراردادقومی اسمبلی میں پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں، یہ قرارداد کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ قرارداد جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان بھارت سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مخلصانہ عمل درآمد کرے۔

امیر مقام نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اس دن سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی۔

کھیل

پی سی بی نے دورہ   آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کوآسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل   کیا گیا ہے،تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے دورہ   آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ زمبابوے اور آسٹریلیا  کےلیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ،پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورہ کے دوران دونوں ٹیموں سے تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل  کیا گیا ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

 دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے  ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 دورہ آسٹریلیا کے لیے عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دورہ زمبابوے

بابراعظم ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا، زمبابوے کے دورے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

قومی ٹیم میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے اسکواڈ  میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا،احمد دانیال،حسیب اللہ، محمد حسنین،حارث رؤف،محمد عرفان خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کا شیدول

 واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں  کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں  کھیلے جائیں گے۔

دورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی اراکین کانگریس کا بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین

کانگریس اراکین نے اپنے خط عمران خان کی رہائی سمیت پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی اراکین کانگریس  کا بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین

امریکی اراکین کانگریس کے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین ہو گیا۔

کچھ دنوں سے تحریک انصاف یہ اعلانات کر رہی تھی کہ امریکہ میں 60 کانگریس اراکین نے عمران خان کے حق میں اپنی حکومت کو خط لکھا ہے اور عمران خان کی رہائی سمیت پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جب خط لکھنے والے امریکی کانگریس کے ان ارکان کا جائزہ لیا گیا تو یہ ہوش ربا تفصیلات سامنے آئیں کہ خط لکھنے والے ان کانگریس اراکین میں سے 9 کٹر یہودی نسل پرست ہیں اور 29 اسرائیل کے کھلم کھلا حمایتیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ان اراکین میں سے 13 ممبران مختلف مواقع پر بھارت کی جانب اپنی کھلی ہمدردیوں کا اظہار کر چکے ہیں اور 21 کٹر پاکستان مخالف ہیں جبکہ 2 اپنی تقریروں میں کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر ان 60 میں سے 50 ارکان ہم جنس پرستی کے حمایتی ہیں۔

یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے جب پاکستان مخالف قوتیں پاکستان میں اپنے کسی اثاثے کو بچانے کیلئے یوں کھلم کھلا مداخلت کر رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا محمد رضوان کو  ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll