جی این این سوشل

تفریح

معروف بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کی 6 سال بعد واپسی

ذرائع کے مطابق سی آئی ڈٰی ڈرامے کا دھماکے دار پرومو 26 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کی 6 سال بعد واپسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر


 20سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کافی مقبول رہا ہے۔
20سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہونے کے باوجود 2018 میں آف ائیر ہوگیا تھا۔ مگر اب نجی بھارتی چینل کے مطابق معروف انڈین ڈرامہ سی آئی ڈٰی 6 سال بعد ایک دفعہ پھر آن ائیر کیا جا رہا ہے۔
ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسا کہ  اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں۔جبکہ دیگر کراداروں  کے بارے میں معلوم نہیں کہ کون اس ڈرامے کا دوبارہ حصہ بنے گا۔
نجی چینل کے مطابق سی آئی ڈٰی ڈرامے کا دھماکے دار پرومو 26 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک نشر ہوتا رہا تھا۔ جو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یکساں مقبول ہوا، ڈرامے میں اے سی پی پردیوں من کے کردار کو بہت پسند کیا جاتا رہا۔
ڈرامے میں اے سی پی پردیوں من کا ڈائیلاگ "کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا" کا بھی بہت چرچہ رہا۔
20 سال میں اس ڈرامے کی 1500 کے قریب اقساط نشر کی گئیں

دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
 
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، عوام کی زندگی کو مالی تحفظ دینے کی تیاریاں

صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، عوام کی زندگی کو مالی تحفظ دینے کی تیاریاں

خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، عوام کی زندگی کو مالی تحفظ دینے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو  میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔ 

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لائف انشورنس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے، جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے یہ بڑا اقدام ہے۔ 

واضح رہے کچھ دن قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔ 

اس منصوبے کے حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ مزمل اسلم نے بتایا تھا کہ حکومت گھر کفیل کی وفات پر خاندان کی مالی معاونت کرے گی اور 60سال سے زائد عمر کے فردکی وفات پر 5 لاکھ جبکہ 60 سال سے کم عمر کے فرد کی وفات پر 10 لاکھ تک معاوضہ دے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: مسلم کمیونٹی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

امریکی ریاست مشی گن کے مسلمانوں نے آئندہ  امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مسلم کمیونٹی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکی ریاست مشی گن کے مسلمانوں نے آئندہ  امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق مشی گن کی مسلم کیمونٹی کے علما اور پیش اماموں نے  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تصدیق کر دی۔
مسلم کمیونٹی اور مختلف مسالک کے علما کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

؎مسلم کمیونٹی کی جانب سے  حمایت کے اعلان پر سابق امریکی صدر نے خوشی کا  اظہار کیا اور ریاست مشی گن کی مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انتخابی اجتماع سے خطاب  کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو امریکا میں نئی تاریخ رقم ہو گی،میں کبھی ہمت نہیں ہاروں گا،اورآخری وقت تک مقابلہ کروں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں سابق امریکی صدراور  ری پبلکن  پارٹی  کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اگست 2021ء میں ناکام انخلا پر روس اور چین نے امریکا کو کاغذی شیر کہا، اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا۔سابق امریکی صدرکا  مزید کہنا تھا  کہ میں  غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll