صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں


صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و کارپوریٹ ممبر سید ندیم منصور نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر کو ڈی جی ٹی او صدر اسلام آباد چیمبر کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔
صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے ،اکتیس اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے سامنے ہئیرنگ میں تمام شواہد رکھوں گا جس کے بعد امید کرتا ہوں کے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز قانون کے مطابق کسی بھی ایگزیکٹو ممبر کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک سال کا وقفہ ہونا ضروری ہے جو نئے قانون کے مطابق دو سال کا وقفہ کردیا گیا جبکہ ناصر قریشی گزشتہ سال بھی ایگزیکٹو ممبر تھے اور اس سال دوبارہ الیکشن لڑ کر اسلام آباد چیمبر کے صدر بن گئے ہیں۔
میں نے ان کے کاغذات نامزدگی ڈی جی ٹی او کے سامنے چیلنج کئے تھے جہاں نو ستمبر کو فیصلہ ہمارے حق میں آیا اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا جس پر یہ اسلام آباد ہائیکورٹ چلے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں۔ڈی جی ٹی او نے اکتیس اکتوبر کو اس کیس کی ہئیرنگ رکھی ہے جہاں میں تمام حقائق اور شواہد معزز عدالت کے سامنے رکھوں گا

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل








