لاہور دھماکہ :سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کر لیا،ذرائع
لاہور: جوہر ٹاؤن میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کے معاملے پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کر لیا۔

جی این این کے مطابق حساس اداروں اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے جائے وقوعہ سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑے اور گاڑی کےپارٹس اکٹھے کر لئے ہیں ۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ دھماکےکے بعد سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، چھاپوں میں کئی مشکوک افرادکوحراست میں لےلیاگیا ہے ۔ دھماکہ کے بعد آج صبح شہر مہں چیک پوانٹس پر پولیس کی سرچنگ کی گئی ۔
مزید پڑھیں : سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں ؟
زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ آج صبح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں 24 زخمی لائے گئے تھے ۔ گزشتہ روز 3 زخمی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ دس زخمیوں کو دسچارج کردیا گیا ہے ۔ جناح اسپتال میں دھماکے کے 11 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
مزید پڑھیں : عمران خان کے خواتین کےلباس سے متعلق بیان پر جمائما کا ردعمل سامنے آگیا

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 2 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل