ڈاکوؤں کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوئی ہے، پنجاب پولیس


رحیم یار خان پولیس کو کچہ میں بڑی کامیابی ، آپریشن کے دوران کچہ جمال دین والی کے علاقے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے۔
پولیس کےمطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مئی 2023ء میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اورتھانہ گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ وہ ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- ایک گھنٹہ قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 4 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 5 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 7 گھنٹے قبل