دنیا
اسرائیلی دارالحکومت میں بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا
35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔
زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جرم
باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق
دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔
تفریح
چاہت فتح علی خان نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟
چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظر سے گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں