پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی
جلاؤ گھیراؤ کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
جرم
لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط
کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 32 ملین روپے ہے
لاہورائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ، لاہور کے مطابق، کلکٹر طیبہ کیانی کی جانب سے خفیہ اطلاع کی وجہ سے ایئر بلیو کی پرواز PA-417 کے ذریعے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
باڈی کی تفصیلی تلاشی پرکسٹمز حکام نے 1,628 گرام (تقریباً 130.2 تولہ) سونے کے زیورات، چھ ہیرے اور پانچ سام سنگ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے۔،جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔
کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 32 ملین روپے ہے۔ پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
علاقائی
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔
جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔
جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔
دنیا
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا
کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔
جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
کینیڈین حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ