جی این این سوشل

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ  90 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس کے فرق سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیے بغیر 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 994 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

دنیا

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

 کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین  ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا،  بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.

بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ  کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔

متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے

واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور  لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کا  "پیاری بیٹی" پورٹل اور ہیلپ لائن کا افتتاح

بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کا  "پیاری بیٹی" پورٹل اور ہیلپ لائن کا افتتاح

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے نوعمر لڑکیوں کو بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کرنے کیلئے "پیاری بیٹی" کے نام سے ایک آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے، اس کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو ان کے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مستند رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ "پیاری بیٹی" پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے

پورٹل کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے  جمعہ کے روز پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔۔ سیمینار میں رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر رشدہ لودھی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بلوغت کے دوران لڑکیوں کے جسمانی مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرے گا بلکہ انہیں اعتماد اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ ہوں یا معاشرہ، ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن اب ہمیں یہ خلا پُر کرنا ہوگا۔ اگر کوئی لڑکی کسی مشکل میں ہو، یا کوئی مسئلہ ہو، تو وہ بلا جھجک اپنے بڑوں یا ہمارے ماہرین سے رجوع کرے۔"پیاری بیٹی" پورٹل نوعمر لڑکیوں کی رہنمائی کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے

رکن پنجاب اسمبلی رشدہ لودھی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ویمن ایمپاورمنٹ کا سنہری دور چل رہا ہے، اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اس کی سب سے بڑی دلیل ہیں۔ لڑکیاں اگر محنت کریں تو ان کے لیے میدان کھلا ہے، علاوہ ازاں ماہر امراض نسواں پروفیسر عالیہ بشیر نے سیمینار میں بلوغت کے دوران لڑکیوں کو درپیش جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

سیمینار سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج جوہر ٹاؤن خالدہ نعمان، ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج الماس بٹ، سربراہ شعبہ مائیکرو بیالوجی پروفیسر سدرہ سلیم، لیکچرر شعبہ پبلک ہیلتھ حسن زاہد اور ماہر غذائیت وردہ نثار نے بھی خطاب کیا۔

"پیاری بیٹی" پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں لڑکیاں ہفتے میں دو دن ہیلپ لائن نمبر 99232088 پر ماہرین صحت سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll