جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘مریم بیٹی سالگرہ مبارک ہو! آپ کو خوشی نصیب ہوں،صحت اور خوشحالی آپ کا کا مقدر ہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اہور : وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اکیاون برس کی ہوگئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھتیجی  کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘مریم بیٹی سالگرہ مبارک ہو! آپ کو خوشی نصیب ہوں،صحت اور خوشحالی آپ کا کا مقدر ہو، ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے

پاکستان

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت  سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔ 

بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ 

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق حکام نے واضح کردیا کہ آئی سی سی کو چیمپئنزٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان آنے سے انکار قبول نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے واضح کردیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔

ساتھ ہی پی سی بی نے کہا کہ ’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار سامنے آیا تھا۔ بھارتی ردعمل کے جواب میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll