پاکستان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 29th 2024, 11:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے گئے تھے جہاں 4021 وکلا ووٹرز نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کے انتخاب کے لیے آج اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں سخت مقابلہ ہے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر، ملک زاہد اسلم اعوان سیکریٹری جبکہ چوہدی تنویر اختر فاننس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر، سلمان صدیقی سیکریٹری جبکہ میر اورنگزیب فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

صدارت کے لیے میاں رؤف عطا اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب سے نائب صدر کے لیے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لیے ملک بھر سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔