پنجگورمیں ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 29th 2024, 11:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجگورمیں  ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 افراد  جاں بحق جبکہ ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔

نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ضلعی انتظامی کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پرمامور تھے جب کہ مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، دہشت گرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔