پاکستان
جعلی حکومت نے پنجاب سمیت پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، بیرسٹر سیف
مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں اور جواب دیں کہ کسانوں کے خون پسینے سے اگائی گئی گندم کیوں نہیں خریدی گئی، مشیر اطلاعات کے پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں، کسانوں کو جواب دیں کہ ان کے خون پسینے سے اگائی گئی گندم کیوں نہیں خریدی گئی،جعلی حکومت نے پنجاب سمیت پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر ہے اور جھوٹ کا سہارا لے کر سیاست کرتی ہے، پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں سمیت تمام ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں، شریف خاندان کے کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کررہی ہے، دوسری جانب ملک معاشی بحرانوں نے گھیر لیا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو 300 ارب روپے ٹیکہ لگانے والوں کو اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا ہے؟پنجاب کی سڑکوں پر کسانوں کا احتجاج روز کا معمول بن گیا ہے مگر شنوائی نہیں ہورہی ہے، آپکی غلط پالیسیوں کیوجہ سے کسانوں کے پاس اب بھی لاکھوں ٹن گندم ویسے ہی پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو خیبر پختونخواحکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے کہ پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدی ہے، گزشتہ دنوں بھی پنجاب کے کسانوں نے پریس کانفرنس کرکے آپکی جعلی حکومت کی کارکردگی عیاں کیں،آپکی جعلی حکومت میں کسان خودکشیوں پر مجبور ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر ترقی کے منازل طے کرنے والی لاہور کی قلعی کھل گئی،پچھلے ایک ہفتے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، اپنے گھر لاہور کی یہی صورتحال ہے باقی صوبے اور ملک کا اللہ ہی حافظ ہو، جعلی صوبائی اور وفاقی حکومت کی ترقی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پتہ نہیں مریم نواز کی پریس کانفرنس علی امین اور خیبر پختونخوا پر تنقید کرنے کے بغیر کیوں پوری نہیں ہوتی ہے۔
تجارت
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
700 فی تولہ کمی کے بعد بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
تجارت
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے
سخت سردی کے سبب ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔
دنیا
میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک
دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں، حکام
وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا سے بارہ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم