جی این این سوشل

علاقائی

اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے  ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

پاکستان

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزافری انٹری

سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزا فری انٹری

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر  خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل  اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات  پر جانا چاہیں آپ  آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔

اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے،  وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا  چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (اے ڈی آر) کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت   کا  بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، جیل رولز میں جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll