تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 91 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
جہاں 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ مسلسل تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 9 کروڑ 28 لاکھ 81 ہزار 507 روپے مالیت کے 25 کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 4 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
صحت
پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائرس کی تصدیق
وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے
پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو، بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے۔
چاغی سے پولیو کا رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا پہلا کیس ہے اور رواں سال پاکستان کا مجموعی طور پر 43 واں کیس ہے۔ اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ملک میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایک مہم جاری ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ والدین کے لیے اہم ہے کہ وہ اس ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں۔
بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ویکسینیشن مہم کے درمیان، چاغی میں رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔
علاقائی
وزیر اعلی پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
پاکستان
عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا، خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چوہدری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔
ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا۔ انہوں نے 9 مئی 2023 کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد اور لاہور میں انتشار اور تشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا۔ عمران خان نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے ریاست کو دھمکانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں کردار امریکا اور برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر ادا کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی ریاستیں اپنے شہریوں کے خلاف غیرمعمولی اقدامات پر مجبور ہیں۔
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف سے الحاق ، مولانا فضل الرحمان نے شرئط رکھ دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 32 منٹ پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور