محکمہ ماحولیات کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیاگیا

گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی،بار بی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجے کے بعد مکمل پابندی ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 30th 2024, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ ماحولیات کی جانب سے  لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیاگیا


محکمہ ماحولیات پنجاب  نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور  اسموگ کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا۔محکمہ  ماحولیات  پنجاب کی جانب سے گرین لاک ڈاون لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن  کے مطابقگرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اس کے علاوہ چنگ چی رکشوں کے چلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی،بار بی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجے کے بعد مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ گرین  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا کا حصہ ہیں۔ جبکہ کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ریسٹورنٹس، باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔