اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر وکلا کی جانب سے دھاوا بولنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں ملوث وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترجمان کی جانب سے تفصیلات جاری کردیں گئیں ۔
ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس بلاک پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے 21 وکلا پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد وکلاء کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں تصدق حنیف ،شہلا شان عباسی،حماد،عمر خیام،احسن مجید گجر، خالد محمود،شائستہ تبسم،یاسر خان،ناہید،اشفین،راجہ فخر کا نام ایف آئی آر میں شامل ہے، نصیر کیانی،ارباب ایوب گجر،اسد اللہ،راجہ زاہد،لیاقت منظور،نوید ملک، خالد تاج،شعیب چوہدری،معراج ترین، ظفر کھوکھر کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں شامل وکلاکے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے،ملوث وکلا کے خلاف لائسینس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 250 سے 300 کے قریب مشتعل وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہوئے، وکلاء نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو محصور کرلیا،وکلاء نے صحافیوں، ملازمین پر تشدد کیا اور چیف جسٹس کے گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے معزز عدالت میں توڑ پھوڑ کی اور اس تقدس پامال کیا، دیگر ججز نے آکر چیف جسٹس اطہر من اللہ کو وکلاءمشتعل وکلاء سے آزاد کرایا،وکلاء نے کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago



