کھیل
چیمپئنزٹرافی: آئی سی سی وفد کا اگلے ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان
ذرائع کے مطابق وفد چمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے پاکستان آئے گا
ذرائع کے مطابق چمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد کا 10 سے 12 نومبر تک دورہ لاہورکے شیڈول کا پلان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔
وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا،جس میں ممکنہ طور پر میگا ایونٹ کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 19 فروری سے پاکستان میں شیڈول ہے۔ میچ لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
علاقائی
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں
پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔
دنیا
غزہ : اسرائیلی جارحیت سے مزید 38 فلسطینی شہید
چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 28 فلسطینی اور 62 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں
غزہ و لبنان میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اگلے 24 گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فضائیہ کی بممباری جاری ہے،جنوبی لبنان میں اسرائیلی میزائل گیارہ منزلہ عمارت کے وسط میں ٹکرایا جس سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ اس عمارت میں دکانوں کے علاوہ رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبہ سڑک پر بکھر گیا،اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 62 شہری شہید جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بالبک شہر میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دارالعمل یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل سمیت طبی عملے کے سات اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ اس دوران اٹلی سے تعلق رکھنے والے 4 اقوام متحدہ امن فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دوسری طرف صہیونی فوج کی جنوبی لبنان میں زمینی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کے اسرائیل کی طرف جوابی حملے جا ری ہیں، گزشتہ روز حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو پینسٹھ ہوگئیی جبکہ پندرہ ہزار تین سو پچپن زخمی ہوچکے ہیں۔
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا