مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد منظور
قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی جس پر بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی، بعد ازاں اسپیکر نے اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔
دوران اجلاس بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش بھی کی تھی جس پر سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔
سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
دوسری طرف بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی ہے، دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔
اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی، مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا اور سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 19 minutes ago
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- an hour ago
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 3 hours ago
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 22 minutes ago
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 hours ago
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- 3 hours ago