جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اضافہکے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں  آج پھر نمایاں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج ایک نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے تک بڑھ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2683 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پاکستان

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ  اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا  ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا،  جس سے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں،  جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

محکمہ پاسپورٹ حکام نے  شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی  کا کہنا ہے کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہےہیں ۔ َ

ڈی جی پاسپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ میں 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس  میں  نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ  میں  93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئی تاریخ رقم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔

پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں  مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا،اسموگ کے پیش نظر تمام مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر اسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا کہتے رہے ہیں، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو، جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ کے تدراک کے حوالے سے مختلف محکموں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔

عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll