جی این این سوشل

جرم

لاہور مبینہ  پولیس مقابلے میں خاتون سمیت 5 ڈاکو ہلاک

ڈکیت گروہ گرین ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیکر رہائش پذیر تھا، ڈاکوؤں کو ٹریس کر کے رات گئے چھاپہ ماراتو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی،پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہورمبینہ  پولیس مقابلے میں خاتون سمیت 5 ڈاکو ہلاک
لاہورمبینہ  پولیس مقابلے میں خاتون سمیت 5 ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک خاتون سمیت پانچ ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، پولیس نے رات گئے  گرین ٹاؤن میں واقع گھر پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق  مارے گئے ملزمان سنگین وارداتوں اور جرائم میں ملوث تھے، یہ ڈکیت گروہ گرین ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیکر رہائش پذیر تھا، ڈاکوؤں کو ٹریس کر کے رات گئے چھاپہ ماراتو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی 3 وارداتیں کر چکا تھا اس گینگ نے پولیس یونیفارم، سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تجارت

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

 لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔

15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا۔

ٹرمپ نے نامزدگی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پیٹ ہیگزے ایک سخت، اسمارٹ اور سب سے پہلے امریکہ میں یقین رکھنے والے ہیں۔جب وہ اس عہدے پر ہوں گے تو امریکا کے دشمنوں کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ہماری فوج پھر عظیم ہو گی،امریکا کو پسپائی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگزے افغانستان، عراق اور گوانتاناموبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں لاکھوں ڈالر عطیہ دینے والے ایلون مسک کو بھی ایک نئے "حکومتی کارکردگی کے محکمے" کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق ریپبلکن پرائمری امیدوار وویک راما سوامی کے ساتھ مل کر اس نئے محکمے کی قیادت کریں گے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی باڈی کس شکل میں ہوگی۔

امریکی ایوان بالا سینیٹ پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے اور وہ ایوان میں اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ امریکی انتخابات کے ایک ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دریں اثنا، ٹرمپ کی مجرمانہ سزا پر نیویارک کی ایک عدالت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، جج نے کسی بھی فیصلے کو کم از کم 19 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll