جی این این سوشل

علاقائی

راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

صوبائی حکومت  کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر روالپنڈی حسن وقارچیمہ نے جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

علاقائی

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

 پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
 پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا

نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انجینئر محمد وسیم یونس نے  منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا
انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سونپ دیا گیا۔
 
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور(13نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے281ویں اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(ایس او) انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ یہ ذمہ داریاں ایم ڈی کے عہدے پر
 
ریگولرتقرری تک سنبھالیں گے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
 
انجینئر محمد وسیم یونس نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔وہ پاور سسٹم اینالسز/ٹرانسمیشن پلاننگ اور سسٹم آپریشن میں ذمہ داریاں انجام دینے کا 34 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے توانائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جیساکہ پاور سسٹم کی قلیل، درمیانی اور طویل مدتی توسیع کے منصوبوں کی تیاری، کراس بارڈر سٹڈیز، روایتی اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں سے بجلی کی ترسیل کیلئے انٹر کنکشن سکیموں کی تجویز، گرڈ سسٹم کے استحکام اور مسائل کا حل، کنسلٹنٹ کی جانب سے تیارکردہ فزیبلٹی سٹڈی رپورٹس کا جائزہ، این ٹی ڈی سی منصوبوں کیلئے پی سی ون اور پی سی ٹو کی تیاری، انڈیکیٹیو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (IGCEP)، ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپنشن پلان (TSEP)، گرڈ کوڈ کی تیاری، تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کی معاونت، توانائی کے شعبے میں آزاد مارکیٹ (CTBCM) کا قیام، اس پر عملدرآمد میں سہولت کاری اور منظور شدہ روڈ میپ کے تحت سسٹم آپریٹر کو فعال کرنا شامل ہیں۔
 
انجینئر وسیم یونس کو بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، پراجیکٹ ڈویلپرز، کنسلٹنٹ، کنٹریکٹرز، وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں کے ساتھ مستقبل کے ٹرانسمیشن منصوبوں اور گرڈ کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبوں پر بات چیت کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
 
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll