کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع
ذرائع کے مطابق سید سمیر احمد نے پی سی بی میں سی او او کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ نے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر سید سمیر احمد کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سید سمیر احمد پی سی بی کے نئے سی او او ہوں گے جبکہ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل ہوں گے جبکہ سلمان نصیر پی سی بی چیئرمین ایڈوائزر بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق سید سمیر احمد نے پی سی بی میں سی او او کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔
15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 248.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ 31 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.85 روپے اور 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پاکستان
سابق چیف جسٹس قاضی فائزکی گاڑی پر مبینہ حملہ، لندن پولیس کا پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس، لندن پولیس نے پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔
لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی، ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
علاقائی
سموگ کا برسوں پرانا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز
سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔
جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے، پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی