موسم
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟
پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
پنجاب میں دھند اور سموگ کا راج برقرار ہے اور لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز میں تمام پارکس سمیت کھیلوں کے تمام مقامات 17 نومبر تک بند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں فضائی آلودگی آج بھی تمام حدود پار کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 1260 رہا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف و پارکس کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔
پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند کردی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے سیالکوٹ تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
دنیا
شامی صدر کا 24 سالہ دور کا خاتمہ، باغیوں کا دارالحکومت میں داخل ہونے کا دعویٰ
شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ہیں
شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم، شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، بشارالاسد کے صدارتی محافظ بھی ان کی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں ہیں جس کے باعث ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ بشار الاسد فرار ہوچکے ہیں۔
صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے اور کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند جنوب مغربی شام کی قنیطرہ گورنری میں داخل ہو گئیں۔
عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفرزون میں داخل ہوئیں۔
اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ شامی باغیوں نے دمشق میں وزارت داخلہ، ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے اپنے بیان میں کہا تھا میں اپنے گھر میں ہی موجود ہوں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔
کھیل
سائیکلنگ چیمپین شپ : محمد بلال نے مقررہ فاصلہ چون منٹس میں طے کر کے گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان آرمی نے تینوں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان ریلوے 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پررہی۔
2024نیشنل مین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ 2024 ڈی ایچ اے نائن لاہور میں منعقد ہوئی ۔
ملک بھر سے تمام نمایاں ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی چیمپئن شپ میں چالیس کلومیٹر انفرادی ریس میں پاکستان آرمی کے محمد بلال نے مقررہ فاصلہ چون منٹس میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔
مجموعی طور پر پاکستان آرمی نے تینوں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے 79 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان ریلوے 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پررہی۔
پاکستان
9مئی کیس علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔
9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے دیے، عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع