کھیل
شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست
پاکستان نے تیسرے ونڈے میں آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی
پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 141 رنز کا ہدف با آسانی 27 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے 42 عبد اللہ شفیق نے37 جبکہ بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے لین مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا،جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت کینگروز کی پوری ٹیم محض 140 رنز پر آوٹ ہو گئی۔
پاکستان کی طرف نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے تین ، تین جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ کوپرکونلی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وا ضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے،سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا،جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایڈیلیلڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد فتح حاصل کی تھی۔
صحت
ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، تعداد 55 ہوگئی
پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت
ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے بھی تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکا پولیو کا شکار ہوا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔
سندھ میں 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
پاکستان
غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔
دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔
پاکستان
وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد
قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، علی ناصر رضوی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اسلام آباد کے عوام اور املاک کی حفاظت ذمہ داری ہے، کوئی روڈ بند ہے تو متبادل راستہ کھلا رکھا گیا ہے، ایئرپورٹ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں،رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ سامنے ہے، قوانین کے تحفظ کے لیے پولیس ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، 200 سے زائد پولیس کو مطلوب افراد گرفتار ہوئے، گرفتار افراد سے برآمدگیاں کی گئی ہیں۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے، سی ٹی ڈی بھی مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سیکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے یوکرین پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا