Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب  روانہ  

وزیر اعظم کل ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Nov 11th 2024, 12:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب  روانہ  

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب  روانہ  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اولڈ ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔جبکہ  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی  بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کے چیف پروٹوکول آفیسر سمیت 10رکنی وفد بھی روانہ ہوا ہے۔

شہباز شریف  ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی  صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

Advertisement