Advertisement
پاکستان

سموگ، دھند کےباعث حد نگاہ صفر، پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی موٹر ویزبند

شدید اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 11 2024، 1:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سموگ، دھند کےباعث  حد نگاہ صفر، پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی  موٹر ویزبند

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی شدید دُھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو آج بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ملتان، بہاولپور اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے بھیرہ تک، موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم فور ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 ملتان سے سکھرتک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسموگ کا دائرہ پنجاب سے نکل کر خیبر پختونخوا تک پھیل گيا ہے، آج رات کو بھی پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر جبکہ لاہور دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر رہا۔

 اسموگ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

ادھر پنجاب میں شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے اور حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ملتان کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

Advertisement