جی این این سوشل

پاکستان

وزارت داخلہ کاپی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال روکنے کیلئےکے پی حکومت کو خط

یقینی بنایا جائے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، لوگ یا پیسہ استعمال نہیں ہو گا، وزارت داخلہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت داخلہ   کاپی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری  کا استعمال روکنے کیلئےکے پی حکومت   کو خط
وزارت داخلہ کاپی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال روکنے کیلئےکے پی حکومت کو خط

وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، لوگ یا پیسہ استعمال نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف نے 24نومبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔ اس حوالے پی ٹی آئی کی حکومت والے صوبے خیبر پختونخوا میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔

اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

احتجاج کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ راستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے فوارہ چوک اور لیاقت روڈ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ لیاقت روڈ پر چرچ کے قریب سڑک کی سائیڈ پر ایک اور فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے سائیڈ پر دو کنٹینرز رکھے گیے ہیں۔ 

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراؤں اور راستوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ ابھی کنٹینرز کو شاہراؤں کے سائیڈز پر رکھا جائے گا۔

 

پاکستان

عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان

حجاج کرام پاسپورٹس 24 گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان

حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا  ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس  نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، جہاں  خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پرامریکا میں فراڈ کے کیس میں فرد جرم عائد

گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پرامریکا میں فراڈ کے کیس میں    فرد جرم عائد

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے پر امریکا میں رشوت اور دھوکا دہی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت گوتم اڈانی پر رشوت دینے اور دھوکا دہی کے کیس میں امریکا کی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں  26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہی اور وارنٹ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہے۔ گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی

قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے  اسے ویٹو کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ رکنی کونسل میں رائے شماری کے موقع پر قرارداد پیش کی جس  کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے  اسے ویٹو کر دیا جس کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔

اس قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جبکہ غزہ میں تمام فریقین سے جنگ بندی اور اس کے احترام کا مطالبہ کرنے کے علاوہ علاقے میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا گیا۔

امریکہ اس سے قبل بھی  غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد تین  مرتبہ   ویٹو کر  چکا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll