کھیل
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے
نذیر جونئیر گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے ہیں، وہ گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کی 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں، نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔
دنیا
سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ رکنی کونسل میں رائے شماری کے موقع پر قرارداد پیش کی جس کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا جس کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔
اس قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جبکہ غزہ میں تمام فریقین سے جنگ بندی اور اس کے احترام کا مطالبہ کرنے کے علاوہ علاقے میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا گیا۔
امریکہ اس سے قبل بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد تین مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
جرم
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی
ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی اہلکار اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
پاکستان
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
حجاج کرام پاسپورٹس 24 گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے
حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، جہاں خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
موسم 15 گھنٹے پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان