Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

احتجاج کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر نومبر 21 2024، 1:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا  فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور ملک بھر سے کارکنوں کے اس میں شریک ہونے کی ہدایات کے بعد حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبر (ہفتے کے روز) ہی سے اسلام آباد، پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل کی جا سکتی ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے 22 نومبر ہی سے موبائل انٹرنیٹ پر فائر وال بھی ایکٹو کر دی جائے گی۔ فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سست جب کہ سوشل میڈیا ایپس پر وڈیوز، آڈیو وغیرہ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔

پی ٹی آئی احتجاج اور اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں میں کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کارکنوں، رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ افراد کو احتجاج میں شریک کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور اسی کے پیش نظر حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کا پاور شو روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے وضاحت بھی جاری کی گئی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو تاحال انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے اقدامات کے سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

Advertisement
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

  • 15 گھنٹے قبل
پی سی پی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 5 1رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی پی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 5 1رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
کراچی میں ڈیرے ڈالی امریکی خاتون نے واپس جانےکے لیے کونسی نئی شرط رکھ دی؟

کراچی میں ڈیرے ڈالی امریکی خاتون نے واپس جانےکے لیے کونسی نئی شرط رکھ دی؟

  • 16 گھنٹے قبل
صحافیوں کا متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج،پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرا دیے

صحافیوں کا متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج،پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرا دیے

  • 15 گھنٹے قبل
حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمان

حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمان

  • 14 گھنٹے قبل
مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

  • 16 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق

تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق

  • 13 گھنٹے قبل
جامعات میں بیورو کریٹ کو وائس چانسلر بنانے کا بل سندھ اسمبلی سے منظور

جامعات میں بیورو کریٹ کو وائس چانسلر بنانے کا بل سندھ اسمبلی سے منظور

  • 13 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

  • 12 گھنٹے قبل
دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط 

دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط 

  • 14 گھنٹے قبل
کلیدی اصلاحات سے اقتصادی استحکام میں مدد مل رہی ہے،احسن اقبال

کلیدی اصلاحات سے اقتصادی استحکام میں مدد مل رہی ہے،احسن اقبال

  • 16 گھنٹے قبل
ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement